ٹی ٹین لیگ کے پہلے ایڈیشن میں فکسنگ کا انکشاف ہوگیا

آئی سی سی کی سری لنکا کے سابق انٹرنیشنل کرکٹردلہارا لوکوہیٹجی کو چارج شیٹ جاری14 دن میں جواب دیناہوگا

منگل 13 نومبر 2018 20:54

ٹی ٹین لیگ کے پہلے ایڈیشن میں فکسنگ کا انکشاف ہوگیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) ٹی ٹین لیگ کے پہلے ایڈیشن میں فکسنگ کا انکشاف کیا گیا ہے۔آئی سی سی نے سری لنکا کے سابق انٹرنیشنل کرکٹردلہارا لوکوہیٹجی کو چارج شیٹ جاری کردی، گزشتہ سال شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے دوران کرپشن میں ملوث پائے جانے والے کھلاڑی پراینٹی کرپشن کوڈ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امارات کرکٹ بورڈ کی درخواست پرآئی سی سی نے اینٹی کرپشن آفیشل کو مقرر کیا تھا، سری لنکن کرکٹر کو 14 روزکے اندران الزامات کا جواب دینا ہوگا۔