پی ایس ایل فور کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں،

تمام چھ فرنچائزز نے برقرار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا شاہد آفریدی کراچی کنگز سے آئوٹ ، ان کا انتخاب اب ڈرافٹنگ کے ذریعے ہوگا ، باقی کھلاڑی برقرار

منگل 13 نومبر 2018 21:09

پی ایس ایل فور کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) پی ایس ایل فور کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں جبکہ تمام چھ فرنچائزز نے برقرار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق، شاہد آفریدی کا نام کراچی کنگز میں شامل نہیں اس لئے بوم بوم کا انتخاب اب ڈرافٹنگ کے زریعے ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کولن منرو، محمد عامر، بابر اعظم کو برقرار رکھا جبکہ شاہد آفریدی کو ریلیز کردیا گیا۔پی ایس ایل میں فرنچائزز کی جانب سے پچھلی ڈرافٹ کی مختلف کیٹیگری کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی لسٹ جاری کر دی گئی، باقی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔پی ایس ایل 4 کا آغاز 14 فروری سے یو اے ای میں ہوگا۔