نارویجن پاکستانی کرکٹرتجمل شاہ نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

اعزاز کے پیچھے کے والدین اور عزیزوں کی دعائیں اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا تعاون شامل ہے ، قومی کھلاڑی

منگل 13 نومبر 2018 21:25

نارویجن پاکستانی کرکٹرتجمل شاہ نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) نارویجن پاکستانی کرکٹر سید تجمل حسین شاہ نے اس سال ناروے کی قومی کرکٹ لیگ کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کی بنا پر2018 کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا اس حوالے گزشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے مضافات میں شی کے علاقے میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں ناروے کی کرکٹ فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل مس گرے بروآس نے اس حوالے سے ایک خصوصی ایوارڈ سید تجمل شاہ کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

سید تجمل شاہ کے مطابق وہ اپنی کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، ان کی کامیابی ان کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔ اس اعزاز کے پیچھے کے والدین اور عزیزوں کی دعائیں اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا تعاون شامل ہے۔ناروے کی کرکٹ فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق سید تجمل حسین شاہ جو اپنی ٹیم نیشن کرکٹ کلب کے نائب کپتان ہیں نے اس سال مئی سے ستمبر تک منعقد ہونے والی نارویجن کرکٹ لیگ کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہو ںنے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ نارویجن پاکستانی نوجوانوں کو کھیل جیسی مثبت اور صحت افزا سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :