حکومت وزارتِ دفاعی پیداوار کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرے گی، عمران خان

گوادر شپ یارڈ کی تعمیر کے لئے وفاقی حکومت مکمل تعاون فراہم کرے ، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزارتِ دفاعی پیداوارپر بریفنگ

منگل نومبر 21:25

حکومت وزارتِ دفاعی پیداوار کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکنہ سپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے ساتھ کمرشل و دیگر سماجی سرگرمیوں شعبوں میں کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں، حکومت وزارتِ دفاعی پیداوار کی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیرِ اعظم آفس میں منعقدہ اجلاس میں وزارتِ دفاعی پیداوارپر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹنٹ جنرل(ر) محمد اعجاز چوہدری اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار نے وزیرِ اعظم کو وزارت اور اس سے منسلک اداروں کے فرائض اور کارکردگی پر تفصیلی بریف کیا۔

(جاری ہے)

وزارت سے متعلقہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

* وزیرِ اعظم نے وزارتِ دفاعی پیداواراور اس سے منسلک اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارتِ دفاعی پیداوار کی مختلف سرگرمیوں میں نجی شعبے کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس شعبے میں موجود صلاحیت سے مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے۔* حکومت وزارتِ دفاعی پیداوار کی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرے گی۔ گوادر شپ یارڈ کی تعمیر کے لئے وفاقی حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ناصر اسلم راجہ

متعلقہ عنوان :