اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد کو ماڈل شہر بنائیں گے،حکومت نے ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کا بڑے لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ اپریشن کا حکم چیئرمین سی ڈی اے سے بڑے مگرمچھوں کی فہرستیں طلب، اداروں کو آڈینیشن کمیٹی بھی قائم کرنے کا حکم

منگل نومبر 21:40

اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے۔ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنائیں گے۔ حکومت نے ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم نے بڑے لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ اپریشن کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے بڑے مگرمچھوں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں جبکہ اداروں کو آرڈینیشن کمیٹی بھی قائم کرنے کا حکم دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے انتظامیہ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامآباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی شہریون کے مفاد میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریڑھی بانوں اور پتھاروں کی بجائے بڑے آپریشن کئے جائیں ۔

لینڈ اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے بڑے مگرمچھوں کی فہرستیں بھی طلب کرلی ہیں۔ اداروں کے درمیان رابطوں میں بہتری لاکر آپریشن کو مزید موثر بنانے کیلئے رابطہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے سیکرٹری داخلہ کی زیر نگرانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے ‘ چیف کمشنر‘ آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی شامل ہیں ۔ جبکہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کیلئے آرکیٹیکٹ کمپنی کی کی خدمات بھی لی جائیں گی اسلام آباد کا مسٹر پلان 20 سال بعد تبدیل ہونا ضروری تھا لیکن سابقہ ادوار حکومت میں اس پر توجہ نہیں دی گئی۔