آزاد کشمیرمیں لاء اینڈ آرڈر کی بہتری کیلئے پہلی بار اینٹی رائیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،آئی جی پی آزادکشمیر

اینٹی رائیٹ فورس کو مثالی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کوجدید اور دور حاضر کی ضروریات کے مطابق ترکی سے زیر تربیت آفیسران ٹریننگ دے رہے ہیں،شعیب دستگیر کا پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں زیر تربیت آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں سے خطاب

منگل 13 نومبر 2018 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیرشعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پولیس کسی بھی ریاست کا چہرہ ہوتی ہے پولیس اگر اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سرانجام دے گی تو اس سے حکومت اور ریاست کی نیک نامی ہوتی ہے۔ آزاد کشمیرمیں لاء اینڈ آرڈر کی بہتری کیلئے پہلی بار اینٹی رائیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

اینٹی رائیٹ فورس کو مثالی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کوجدید اور دور حاضر کی ضروریات کے مطابق ترکی سے زیر تربیت آفیسران ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں زیر تربیت آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کا دورہ کیا اور اور ٹریننگ کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی رائیٹ ٹریننگ کورس کیلئے شعبہ ریزور سے چار افسران کو بھی مامور کیا جائے گا جو تربیت مکمل کرنے کے بعد اضلاع میںتعینات نفری کو بھی اینٹی رائیٹ فورس کی تربیت دیں گے ۔انسپکٹر جنرل پولیس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریزور اور سپرنٹنڈنٹ پولیس ریزروکو ہدایت کی کہ وہ آئیندہ ہفتے جوانوں کی تربیت کا معیار چیک کرنے کے لیے بھی پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کا دورہ کریں تاکہ ٹریننگ میں کسی قسم کی کمی نہ رہے اور انٹی رائیٹ فورس ایک مثالی فورس ہو ۔ انہوںنے کہا کہ اینٹی رائیٹ فورس کی جو ضروریات ہوں ان کو ہرممکن پورا کیا جائے گا۔راٹھور

متعلقہ عنوان :