یوگینڈا: نظم وضبط کی خلاف ورزی پراساتذہ نے طالبعلم کو سکول سے نکال دیا

طالبعلم ناراض ، غصے میں ساتھیوں کے ہمراہ سکول کو آگ لگادی،11بچے ہلاک ،40زخمی ہوگئے ، طالبعلم کو حراست میں لے لیا گیا ، غفلت برتنے پر سکول وارڈن بھی گرفتار

منگل 13 نومبر 2018 22:01

یوگینڈا: نظم وضبط کی خلاف ورزی پراساتذہ نے طالبعلم کو سکول سے نکال دیا
کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) افریقی ملک یوگنڈا میں اسکول سے نکالے جانے پر ناراض طالب علم نے اسکول کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 11 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی یوگنڈا کے ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سینٹ برنارڈ اسکول کی انتظامیہ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایک طالب علم کو نکال دیا تھا جس پر غصے میں آکر طالب علم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

اسکول میں لگنے والی آگ سے ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ آگ میں جھلس کر 11 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یوگنڈا پولیس ترجمان ایمیلیو کئیما نے میڈیا کو بتایا کہ ناراض طالب علم نے دیگر 4 طلبہ کے ساتھ مل کر اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگائی تھی۔ پولیس نے مشتبہ طلبہ کو حراست میں لے لیا جب کہ غفلت برتنے پر اسکول وارڈن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 اور 16 برس کے درمیان ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :