تمیم اقبال کی فٹنس مسائل کے باعث کرکٹ میدانوں میں واپسی میں مزید تاخیر کا امکان

منگل 13 نومبر 2018 22:18

تمیم اقبال کی فٹنس مسائل کے باعث کرکٹ میدانوں میں واپسی میں مزید تاخیر ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) سٹار بنگلہ دیشی اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کی فٹنس مسائل کے باعث کرکٹ میدانوں میں واپسی میں مزید تاخیر کا امکان ہے، وہ منگل کو ٹریننگ کے دوران سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمیم رواں برس متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیا کپ کے دوران بازو کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ وہ رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کریں گے لیکن حالیہ تازہ سائیڈ سٹرین انجری کی وجہ سے ان کی کالی آندھی کے خلاف 22 نومبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے بتایا کہ تمیم کی تازہ انجری کے حوالے سے ڈاکٹرز کی رپورٹ کا انتظار ہے لیکن ہمیں ان کی کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دستیابی مشکل دکھائی دے رہی ہے، خواہش ہے کہ وہ سنجیدہ نوعیت کی انجری سے محفوظ رہے ہوں اور پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہوں۔