خیبرپختونخواہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا

muhammad ali محمد علی منگل نومبر 20:11

خیبرپختونخواہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا
سوات (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر 2018ء) خیبرپختونخواہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے بیشتر علاقے منگل کی شب کو شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکے کے بعد لوگ شدید خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے نکل آئے۔ اس دوران با آواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں سوات اور اس کے آس پاس کے شہر گزشتہ کافی عرصے سے شدید زلزلوں کی زد میں ہیں۔ اسی باعث سوات اور آس پاس کے شہروں کے لوگ شدید خوف و ہراس کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :