وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی ملاقات

بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں ،جنوبی پنجاب سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کر کے منتخب نمائندوں ، پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقاتیں کروں گا، عثمان بزدار

منگل نومبر 22:43

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی ملاقات
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں، جنوبی پنجاب کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی زین قریشی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب کے لوگوں نے الیکشن میں بھر پور مینڈیٹ دیا، حکومت عوامی مینڈیٹ کی لاج رکھے گی، انہوں نے کہا کہ اب عملی اقدامات ہوں گے اور حقیقی تبدیلی آئیگی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے منتخب نمائندوں ، پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقاتیں کروں گا۔