تمام ضلعی افسران پریس کلپنگ کی وضاحت کرنے کے پابند ہیں جو بھی افسران وضاحت نہیںکرینگے تو ان کے خلاف چیف سیکریٹری کو رپورٹ ارسال کی جائیگی ، ڈی سی سکھر

منگل 13 نومبر 2018 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلا م مرتضیٰ شیخ نے کہا ہے کہ تمام اداروںکے ضلعی افسران پریس کلپنگز کی وضاحت کرنے کے پابند ہیں جو بھی افسران متعلقہ ادارے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروںکی وضاحت نہیں کرینگے تو ان کے خلاف چیف سیکریٹری کو رپورٹ ارسال کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلپنگ پرعمل در آمد کرانے کے سلسلے میںطلب کردہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلپنگ کے ذریعے عوام کے مسائل کے متعلق معلومات مل رہی ہیں اس لیے تمام افسران وضاحت دینے کے پابند ہیں تا کہ عام لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں اور گڈ گورننس قائم ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ پریس کلپنگز کے سلسلے میں ہر ماہ اجلاس منعقد کرکے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اس لیے تما م افسران کو چاہیے کہ وہ منعقد کردہ اجلاسوںمیں مکمل تیار ی سے آئیں اس موقع پر انہوں نے میونسپل کمشنر سکھر کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل انتظامیہ کو ان کے محکمے کے حوالے سے مسائل پر مبنی 22پریس کلپنگز بھیجی گئی ہیں جن کا تا حال کوئی جواب نہیں ملا ۔

اس ضمن میں پریس کلپنگز کا فوری طور پر جواب دیا جائے بصورت دیگران کے خلا ف متعلقہ سیکریٹری کو رپورٹ ارسال کی جائیگی ۔ اس موقع پر پریس کلپنگزکے حوالے سے سی ایم او روہڑی نے بتایا کہ اخباروں میں شائع ہونے والی خبروں کے بعد نیوی پارک روہڑی کے اطراف سے تمام کچرہ اٹھا لیا گیا ہے ۔ ڈی او پرائمری نے بتایاکہ اسکول میں بچے پر تشدد کرنے والے استاد کے خلاف کارروائی کرکے اس کافوری طور پر تبادلہ کر دیاگیا ہے ۔

مینجر اوقاف نے بتایا کہ معصوم شاہ مینار ے کا ترقیاتی کام جاری ہے ۔ ایگزیکیٹوانجنیئر نے بتا یا کہ قریشی گوٹھ میں صفائی اور ڈرینج کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی سکھر غلا م مرتضیٰ شیخ نے کہا کہ کوئی بھی ضلعی افسربغیر اجازت ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔