ڈی سی خیرپور کی جانب سے ڈی ایس پی موٹروے گمبٹ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) موٹر وے پولیس سکھر بیٹ گمبٹ کی گزشتہ روز بروقت امدادی کاروائی کے نتیجے میں قیمتی جان بچانے پر ڈی سی خیرپور عبدلفتح ھلیو کی جانب سے ڈی ایس پی موٹروے گمبٹ مسعود الرحمان اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ڈی سی آفس خیرپور میں تقریب کا انعقاد کیا گیاگزشتہ روڈ رانی پور ٹال پلاذہ کے مقام پر رانی پور سے خیرپور جاتے ھوئے میر بابر علی ٹالپر نامی شخص کو دل کا دورہ پڑا جس کے وجہ سے مزکورہ شخص کی حالت غیر ھونے پر موٹروے پولیس کی بروقت امدادی کارواء کی بدولت قیمتی جان بچالی گئی اسی سلسلے میں ڈی سی خیرپور عبدلفتح ھلیو کی جانب سے ڈی ایس پی موٹروے گمبٹ مسعودالرحمان ایڈمن آفیسر محمد یاسین انسپکٹر ارشاد احمد اور سب انسپیکٹر مختیار احمد کے اعزاز میں ڈی سی آفس خیرپور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی خیرپور نیبروقت امدادی کاروائی کے نتیجے میں قیمتی جان بچانے اور اچھی کارکردگی دکھانے پر موٹروے پولیس کی تعریف کی اور موٹروے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا علاوہ ازیں انجمن تاجران خیرپور کے صدر لالہ عبدالغفار شیخ نے بھی اپنے ایک پیغام میں آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی موٹروے سندھ محمد سلیم اور ایس ایس پی موٹروے سکھر غلام سرور بھیو کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :