شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپو میں ایم فل اور ایم ایس کے تین تحقیقی سیمینارز کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 23:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی فیکلٹی آف فزیکل سائنسز میں ایم فل اور ایم ایس کے تین تحقیقی سیمینار ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ شعبہ ریاضی میں محقق منصور علی بھاگت نے اپنا سیمینار ڈاکٹر عنایت اللہ سومرو کی رہنمائی میں کامیابی سے پیش کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ شعبہ کمپیوٹر سائنس میں محقق ممتاز علی منگی نے اپنا ایم فل سیمینار اور محقق عدیل یونس شیخ نے اپنا ایم ایس سیمینار ڈاکٹر ریاض احمد شیخ کی رہنمائی میں پیش کیا۔ ڈاکٹر ممتاز مہر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کمپیوٹر سائنس اور ریاضی میں تحقیق پر زور دیا اور سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینارز میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :