شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ کامرس میں ایم فل کے تین سیمینار ز کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 23:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ کامرس میں ایم فل کے تین سیمینار ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری کی صدارت میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

ایم فل کے محقق نذیر احمد شیخ، محمد عمران میمن اور محققہ رابعہ کنول نے اپنے ایم فل سیمینار پروفیسر ڈاکٹر امیر حسین شر کی رہنمائی میں پیش کیئے۔ اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری نے کہا کہ کامرس اور مینجمنٹ سائنسز کی فیلڈ میں تحقیق وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محققین کے تحقیقی کام کی تعریف کی اور سیمینارز کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینارز میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :