چیئرمین نیب کا بزنس کمیونٹی کیلئےبزنس ڈیسک بنانےکی احکامات

نیب پنجاب میں بزنس ڈیسک قائم، بزنس ڈیسک بزنس کمیونٹی کے مسائل کا ازالہ کرےگا، 5 ہزارکے کام پر50 ہزارکیسے خرچ ہونے کا پوچھا توسب نیب کیخلاف ہوگئے، اب صرف ایماندار لوگوں کا جینا آسان ہوگا۔ چیئرمین نیب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل نومبر 21:01

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر 2018ء) چیئرمین نیب نے بزنس کمیونٹی کیلئے بزنس ڈیسک بنانے کے احکامات جاری کردیے، جبکہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب پنجاب میں بزنس ڈیسک قائم کردیا گیا، پنجاب میں بزنس ڈیسک ڈائریکٹرسطح کے نیب افسرکی نگرانی میں بنایا گیا ہے، بزنس ڈیسک بزنس کمیونٹی کے مسائل کا ازالہ کرےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے دوسرے روز بھی نیب لاہور کا دورہ کیا۔

ڈی جی شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب سے کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی۔ کنسٹرکشن ایسوسی ایشن نے نیب انکوائریوں میں بزنس کمیونٹی کے افراد کی گرفتاری پرخدشات کا اظہارکیا گیا۔ وفد نے بزنس کمیونٹی میں موجود کرپٹ عناصرمنظرعام پرلانے کیلئے مدد کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی وجہ سے ملکی معیشت پرکسی قسم کے برے اثرات نہیں ہوئے۔

بدعنوانی و دیگرعوامل ملکی معیشت پراثرانداز ہو رہے ہیں۔ 5 ہزارکے کام پر50 ہزارکیسے خرچ ہونے کا پوچھا توسب نیب کیخلاف اکٹھے ہوگئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملکی بزنس معاملات میں پارٹی نہیں ہے۔ نیب کی وجہ سے کبھی کسی معاہدے پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ نیب صرف اورصرف بہتر ملکی مفادات کیلئے کام کررہا ہے۔ اب ایماندار لوگوں کا جینا آسان ہوگا۔

نیب کے اقدامات پاکستان بزنس کمیونٹی کے استحکام کا مئوجب ہونگے۔چیئرمین نیب نے بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے بزنس ڈیسک بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اسی طرح چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب پنجاب میں بزنس ڈیسک بنا دیا گیا۔ پنجاب میں بزنس ڈیسک ڈائریکٹرسطح کے نیب افسرکی نگرانی میں بنایا گیا ہے۔ بزنس ڈیسک بزنس کمیونٹی کے مسائل کا ازالہ کرے گا۔