پاکستان میں آئی ٹی کے تمام بڑے کام کئے ، امیدنہیں تھی کہ اتنی جلدی فارغ کردیا جائیگا:ڈاکٹر عمر سیف

منگل نومبر 23:26

پاکستان میں آئی ٹی کے تمام بڑے کام کئے ، امیدنہیں تھی کہ اتنی جلدی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) سابق وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہاہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے تمام بڑے کام ہم نے کئے امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی فارغ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ مجھے آئی ٹی یونیور سٹی کی وائس چانسلر شپ اور چیئر مین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پوسٹ سے فارغ کردیا گیاہے اور اس کا پروانہ مجھے کل مل جائے گاپنجاب میں ہم نے بہت بڑے بڑے کام کئے ہیںپٹواریوں کے نظام سمیت تھانوں کو کمپیوٹرائز ڈ کیاہے پنجاب میں ڈینگی بھی خود کار نظام کے تحت ختم کیاگیا اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بھی خودکارنظام کے تحت لائی گئی پاکستان میں جتنے بھی آئی ٹی کے بڑے کام ہوئے ہیں وہ ہم نے کئے مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی میں یہ فیصلہ کیا جائے گامیں نے ابھی اپنے مستقبلکافیصلہ نہیں کیا۔