وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی رہائش گاہ آمد ، والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

منگل نومبر 23:35

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی رہائش ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان منگل کے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی صوبائی وزراء نصیب اللہ مری‘ سردار عبدالرحمان کھیتران‘ نور محمد دمڑ‘ محمد خان لہڑی اور عبدالخالق ہزارہ بھی ان کے ہمراہ تھے دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پریس سیکرٹری ٹو سی ایم کامران اسد کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔