وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

او پی ڈی سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں سے بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی

منگل نومبر 23:35

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، وہ او پی ڈی سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں سے بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ہسپتال کے کاؤنٹر پر پرچی سسٹم کو چیک کیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے دورے کا بنیادی مقصد مریضوں کی مشکلات اور تکالیف کا جائزہ لینے اور انہیں دور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو مزید بہتری کی طرف لے جانا چاہتی ہے اور مریضوں کو تمام سہولیات یکساں مہیا کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ،میں خود ان شعبوں کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ایک مریض کی شکایت پر محمود خان نے فوراً اسے ویل چیئر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران وزیر اطلات شوکت یوسفزئی اور ایم پی اے پیر فدا بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :