Live Updates

سوات: 12 انچ قطر کی بڑی سوئی گیس پائپ لائن سے ملانے کا کام آخری مراحل میں داخل

منگل 13 نومبر 2018 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) سوات کو 12 انچ قطر کی بڑی سوئی گیس پائپ لائن سے ملانے کا کام آخری مراحل میں ہے جو اگلے مہینے کے آخر تک مکمل ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی سیدو شریف اور مینگورہ شہر میں نہ صرف شدید سردیوں میں بھی گیس کی سپلائی اورپریشر میں اضافہ ہو جائے گا بلکہ سوئی گیس کی نعمت سے محروم کئی نئے علاقوں اور آبادیوں میں بھی نئے کنکشن فراہم کر دئیے جائیں گے اس بات کا انکشاف محکمہ سوئی گیس کے ریجنل حکام نے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے سوات میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کے پریشر میں کمی اور گھریلو سی این جی سٹیشنز کو فراہمی میں تعطل پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور حکام پر واضح کیا کہ عوام کو ایسے وقت میں سوئی گیس کی قلت سے دوچار کرنا کسی طور مناسب طریقہ نہیں جب انہیں اسکی اشد ضرورت ہو گیس بحران کی وجہ سے ایک طرف گھروں کے چولہے بجھ جاتے ہیں اور صبح صبح سکول و دفاتر کو جاتے بچوں اور بڑوں کو تکالیف کا سامنا ہوتا ہے تو دوسری طرف سی این جی سٹیشنوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور معمولات زندگی کا پہیہ یکدم رک جاتا ہے وہ اپنے دفتر میں سوئی گیس کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سوئی گیس حکام میر اویس، انجینئر اکبر امان اور دیگر متعلقہ افسران نے انہیں سوا ت میں گیس سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ نئی پائپ لائن کی بدولت گیس کا پریشر بہتر ہونے سے مینگورہ اور سیدو کے باقی ماندہ علاقوں کو بھی گیس کی فراہمی یقینی بنا دی جائے گی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ سوئی گیس حکام رواں ماہ نومبر اور اگلے ماہ دسمبر میں بھی گیس کا پریشر برقرار رکھنے کی حتی الوسع کوشش کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ ہونے پائے بلکہ انہیں سہولت ملے اور محکمہ پر عوام کا اعتماد بھی بڑھ جائے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی ہمارا مشن ہے سوئی گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور میرٹ کی بناپر کنکشن لگانے کاکام تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ سردیوں کے موسم میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے سوئی گیس کی سہولت ہرپاکستانی کا حق ہے اور ہم اس حق پر ڈا کہ ڈالنے والوں کو کھبی بھی ضلع سوات میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی عزت اور سہولت میں ہی میری عزت ہے اور ہماری حکومت میں امیراور غریب سب برابر ہیں اسلئے تمام تر سہولیات عوام کوجلد مہیا کی جائیں انہوں نے کہا کہ ملوک آباد، فضا گٹ، نوے کلے، شاہین آباد، شگئی، آخون بابا،چیل شگئی اور دیگر علاقوں پرسوئی گیس کی نئی پائپ لائنوں کو بچھانے کا کام جلد سے جلد مکمل کیاجائے تاکہ گیس سے محروم علاقوں کے عوام کو مزید انتظار اور تکلیف کا سامنا نہ ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات