ڈاکٹر شاہد مسعود کو صحافی سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا

نجی ٹی وی کے رپورٹر نے معروف اینکر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

منگل نومبر 22:01

ڈاکٹر شاہد مسعود کو  صحافی سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2018ء) : معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود 29 اکتوبر کو کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئے۔اس موقع پر انہوں نے نے صحافی سے کیمرہ چھین لیا۔صحافی نے سوال کیا کہ ضمانت مسترد ہونے پر آپ عدالت سے بھاگ کیوں گئے تھے؟۔ صحافی کے سوال پر شاہد مسعود غصے میں آ گئے۔اور کہا کہ آپ کو تمیز نہیں ہے؟ آپ کس چینل سے ہیں؟ دیکھ لیتا ہوں آپ کو بھی۔

۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر کے ساتھ یہ سلوک کرنا معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو مہنگا پڑ گیا۔رپورٹر نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کروایا گیا۔مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق رپورٹر کا موقف ہے کہ وہ کوریج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود تھا ۔جب میں نے ڈاکٹر شاہد مسعود سے سوال کیا تو ڈاکٹر شاہد مسعود نے جواب دینے کی بجائے میرا موبائل چھین کر اس میں سے ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا۔صحافی نے مقدمہ درج کروا کر ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف کڑی کاروائی کی درخواست کی ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔