مولانا سمیع الحق کا قتل ،ْسیکریٹری احمد شاہ شامل تفتیش

منگل نومبر 23:44

مولانا سمیع الحق کا قتل ،ْسیکریٹری احمد شاہ شامل تفتیش
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے معاملے میں ان کے سیکرٹری کو باضابطہ تفتیش میں شامل کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ کو تفتیشں میں شامل کرنے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سیکریٹری احمد شاہ کو ضابطہ فوجداری 160کے تحت طلبی اور شامل تفتیشں کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری احمد شاہ اور ان کے دیگر عزیز و اقارب پولیس کے رابطے میں ہیں اور احمد شاہ نے پولیس سے کچھ دن کا وقت مانگا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مولانا سمیع الحق کے قتل میں اب تک 22 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں ہائوسنگ سوسائٹی کے ملازمین اور سوسائٹی کے رہائشی بھی شامل ہیں۔