یکم دسمبر کو ملک بھر کے تمام بینک بند رہیں گے

بینک ہالی ڈے کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز 30نومبر کو انکے اکانٹس میں منتقل کردی جائیں گی

منگل 13 نومبر 2018 23:47

یکم دسمبر کو ملک بھر کے تمام بینک بند رہیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) یکم دسمبر کو بنک ہالی ڈے، پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز 30 نومبر کو انکے اکانٹس میں منتقل کردی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز 29 نومبر کو بنکوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز 30 نومبر کو بنکوں سے انکے اکانٹس میں منتقل کردی جائیں گی۔ تنخواہوں اور پنشنز کی منتقلی کیلئے محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق یکم دسمبر ہفتے کو بنک ہالی ڈے ،2 دسمبر کو اتوار کی چھٹی کے باعث بنک 3 نومبر کو کھلنا تھے اس لیے تنخواہیں اور پنشنز 29 نومبر کو بنکوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :