سندھ یونیورسٹی میں من چلوں کی کار ریس کی زد میں آکر طالبہ کچلے جانے سے شدید زخمی

منگل 13 نومبر 2018 23:51

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) سندھ یونیورسٹی میں من چلوں کی کار ریس کی زد میں آکر طالبہ کچلے جانے سے شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

سندھ یونیورسٹی جام شورو میں دو کاروں میں سوار من چلے ریس لگارہے تھے کہ ان کی زد میں آکر فزیکل ایجوکیشن سیکنڈ ایئر کی طالبہ صبا خان شدید زخمی ہو گئی جس کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے گارڈ نے ایک کار سوار کو پکڑ لیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جام شورو پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے دوسرے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :