ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر خالد رشید خان نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کیا

منگل 13 نومبر 2018 23:52

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر خالد رشید خان نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔ ان کے تھیسز کا عنوان ’’سٹڈیز آن ویجیٹی ایشن سٹرکچر اینڈ سپائسیز ڈیورسٹی آف ستھن گلی ڈسٹرکٹ مانسہرہ‘‘ تھا۔ تھیسز کی جانچ پڑتال امریکہ اور جرمنی کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی۔

(جاری ہے)

سکالر خالد رشید خان نے اپنا تحقیقی کام یونیورسٹی کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ سکالر نے پبلک ڈیفنس کے شرکاء کو اپنے تحقیقی کام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ریسرچ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے سربراہان، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :