ایبٹ آباد یونیورسٹی میں بی بی سی اردو کے زیراہتمام ’’بی بی سی شی‘‘ کے عنوان نے ایک پروگرام کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 23:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بی بی سی اردو کے زیراہتمام ’’بی بی سی شی‘‘ کے عنوان نے ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام ایبٹ آباد ویمن ڈویلپمنٹ سوسائٹی ایبٹ آباد یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوا جس کا عنوان ’’ہائو دی ویمن از پریذنٹ ان میڈیا‘‘ تھا۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر سوسائٹیز ڈاکٹر ایوب جدون، کوآرڈینیٹر سٹوڈنٹس ایکٹیویٹیز صاحبزادہ یاسین احمد، ایبٹ آباد ویمن ڈویلپمنٹ سوسائٹی کی سدرہ زبیر اور ڈاکٹر ثمینہ منتظمین شامل تھے۔ پروگرام کا مقصد ’’خواتین آج کے میڈیا کو کس انداز میں دیکھ رہی ہیں، میڈیا کے معاشرہ پر مثبت یا منفی اثرات خواتین کی نظر میں کیا ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی طالبات نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشرہ کی بہتر نشو ونما کے حوالہ سے اپنی اپنی تجاویز بھی دیں۔ ڈائریکٹر سوسائٹیز ڈاکٹر ایوب جدون نے اس موقع پر اپنی بات چیت کے دوران کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کی وژن کے مطابق نہ صرف نصابی بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے خصوصاً آج کی یہ سرگرمی خصوصاً خواتین کے حوالہ سے تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں خواتین ہر شعبہ میں اپنی خدمات انتہائی پروقار اور احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہیں اور پاکستان کی ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم اور مثبت کردار ہے۔ ڈاکٹر ایوب جدون نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ایک خواندہ اور باشعور خاتون ایک بہترین گھرانہ تشکیل دینے میں سب سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے پروگرام کے بہترین اور منظم انداز میں منعقد کروانے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔