وزیر اعلیٰ سندھ سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات

منگل نومبر 23:53

وزیر اعلیٰ سندھ سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں متعین نان-ریزیڈینٹ فن لینڈ کے سفیر مسٹر ہیری کامرانین نے منگل کو وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فن لینڈ کی اعزازی قونصل جنرل سعدیہ خان اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو بھی شریک تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سندھ میں سرمایہ کاری سمیت کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے ماحول و بہتر کرنے کے لیے سمندری علاقوں میں1.1 ملین مینگروز لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے جنگلات لگا رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں جلد زبردست مہم ے کے ذریعے درخت لگائیں گے اور شہر و سرسبز بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم ماحول کے پیش نظر ونڈ پاور اور سولر انرجی کی پیداوار پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں 1100 میگاواٹ ونڈ انرجی جنریٹ ہو رہی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فن لینڈ کی کمپنیوں و سندھ میں انرجی، زراعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقع پر فن لینڈ کے سفیر ہیری کامرانین نے کہا کہ فن لینڈ کی 100 سے زائد کمپنیاں دنیا بھر میں کام کر رہی ہیں۔