یہ کتا 80 دنوں سے اس سڑک پر بیٹھا انتظار کر رہا ہے جہاں اس کی مالکن کی وفات ہوئی تھی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 نومبر 2018 23:45

یہ کتا 80 دنوں سے اس سڑک پر بیٹھا انتظار کر رہا ہے  جہاں  اس کی مالکن کی ..

چین میں ایک وفادار کتے کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس کہانی نے ہزاروں آنکھوں کو اشکبار کر دیا ہے۔ یہ کتا 80 دنوں سے سڑک پر اسی مقام پر بیٹھا ہے، جہاں اس کی مالکن کی وفات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)


ایک چینی ویب سائٹ کے مطابق  اس کتے کی مالکن کی وفات 21اگست کو کار کے ایک حادثے میں ہوئی تھی، جس کے بعد سے یہ کتا مسلسل اسی جگہ پر دکھائی دے رہا ہے۔
ہوہوٹ، اندرونی منگولیا میں موجود سڑک پر بیٹھے اس کتے کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے۔
بی بی کے مطابق ڈائیور اس کتے کو خوراک دے دیتے ہیں لیکن جب  وہ گاڑی سے باہر نکلتے ہیں تو کتا دور بھاگ جاتا ہے۔اس کتے کی یہ ویڈیو 10 نومبر کو ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔