دوران پرواز ونڈو سیٹ کا تقاضا کرنے والے مسافر کے لیے ائیر ہوسٹس کی طرف سےانوکھا انتظام

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 نومبر 2018 23:47

دوران پرواز ونڈو سیٹ  کا تقاضا کرنے والے مسافر کے لیے ائیر ہوسٹس کی ..

ائیرہوسٹس کو دوران پرواز لوگوں کی عجیب و غریب شکایات سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔زمین سے کئی میل اوپر فضا میں اس طرح کی صورتحال سے نپٹنا بعض دفعہ مشکل ہوجاتا ہے۔  زیادہ مشکلات پیدا کرنے والے مسافروں کو اکثر جہاز کسی قریبی ائیر پورٹ پر اتار انتظامیہ کے حوالے بھی کر دیا جاتا ہے، جس کے بعد مسافر کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ بعض دفعہ جہاز کا عملہ انوکھی صورتحال کو بخوبی  سنبھال لیتا ہے۔

اسی  طرح کی ایک  مشکل صورتحال کو جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک ائیر ہوسٹس نےا یسے سنبھالا کہ سب  مسکرا دئیے۔
رپورٹس کے مطابق ایک مسافر کو دوران پرواز  ادائیگی کے باوجود ونڈو سیٹ نہیں ملی تو اس نے ائیر ہوسٹس سے ونڈو سیٹ پر بٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ائیر ہوسٹس نے دوسری قطار میں چیک کیا لیکن تمام سیٹوں پر پہلے ہی مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

کوئی دوسری خالی سیٹ نہ پا کر ائیر ہوسٹس اپنے کیبن میں گئی اور کچھ دیر بعد ایک کاغذ پر کھڑکی کی ڈرائنگ بنا  کر لے آئی۔ اناڑی پن سے بنائی ہوئی اس ڈرائنگ میں جہاز کی کھڑکی، اس کے باہر بادل اور نیچے سمندر دکھائے گئے تھے۔
یہ تو معلوم نہیں ہوا کہ ائیر ہوسٹس کےا س انتظام پر مسافر نے مزید جھگڑا کیا یا مسکرا کر  چپ ہو گیا لیکن جہاز کی اس ”ونڈو سیٹ“ کی تصویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔اس تصویر کو ٹوئٹر صارف @kooo_TmS-suke نے شیئر کیا تھا۔ ٹوئٹر پر یہ تصویر 7800 بار شیئر اور 15000 بار لائک کی جا چکی ہے۔
اس دلچسپ تصویر کو آپ بھی دیکھیں۔

دوران پرواز ونڈو سیٹ  کا تقاضا کرنے والے مسافر کے لیے ائیر ہوسٹس کی ..

متعلقہ عنوان :