Live Updates

سی پیک کے علاوہ چین پاکستان کے اندر مختلف منصوبوں میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، سید علی حیدر زیدی

بدھ 14 نومبر 2018 00:40

سی پیک کے علاوہ چین پاکستان کے اندر مختلف منصوبوں میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے علاوہ چین پاکستان کے اندر مختلف منصوبوں میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بڑے پیمانے پر اہم و ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس دو ایسی نئی فلاحی و ترقیاتی تجاویز ہیں جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بہترین قومی مفاد کے معاملات پر تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کے لیے سب کو آن بورڈ لیا جانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو مل بیٹھ کر تمام مسائل کے حل پر بات چیت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے مثبت اور تعمیری تنقید کرنی چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں سید علی حید زیدی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد قومی ادارہ ہے جو معاملات کی تحقیقات کے لیے کام کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات