Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا غربت کے خاتمے کیلئے بڑی مہم شروع کرنے کا منصوبہ پاکستانی معیشت کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے لئے ایک اچھا طریقہ ہے، گلوبل ٹائمز

بدھ 14 نومبر 2018 02:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا غربت کے خاتمے کے لئے بڑی مہم شروع کرنے کا منصوبہ پاکستانی معیشت کی بحالی میں مدد دینے کے لئے ایک اچھا طریقہ ہے، حالیہ عشروں میں چین نے معاشی معجزے سرانجام دیئے، چین نے 800 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان نے حال ہی میں کہا ہے کہ پاکستان چین کے غربت کے خاتمے کے لئے ماڈل سے سیکھے گا، چین پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر اور ضروری تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

’’گلوبل ٹائمز‘‘ میں شائع ایک آرٹیکل کے مطابق انفراسٹرکچر کی تعمیر معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے ایک طاقتور انجن ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی حکومت کی غربت کے خاتمے کے لئے مہم کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان مل کر پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مزید کام کریں گے۔

(جاری ہے)

چین سی پیک سے متعلقہ صنعتوں کے لئے کام کرنے والے پاکستانی لوگوں کو ضروری تعاون فراہم کرنے میں کنجوسی نہیں کرے گا بلکہ وہ مقامی ملازمین کی مہارتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔ اس طرح کی کوششیں پاکستان کو اپنے افراد کی کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور اقتصادی مسابقت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔ چین نے غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے حصول میں اپنا راستہ خود چُنا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات