ایران 24 نومبر سے 3 روزہ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

بدھ 14 نومبر 2018 10:50

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 روزہ بین الاقوامی اسلامی یونٹی کانفرنس 24 نومبر سے شروع ہوگی جس میں 80 سے زیادہ ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 32 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا انعقاد ورلڈ فورم فار پراکسی میٹی آف اسلامک سکول آف تھاٹ (ڈبلیو ایف پی آئی ایس ٹی ) کر رہا ہے۔ اس کانفرنس میں تمام اسلامی دنیا کے وفود شریک ہوںگے۔ اسلامی اتحاد کا سالانہ اجلاس ہر سال محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے جس میں مسلمانوں کے درمیان مضبوط یکجہتی کو فروغ دینے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے مناسب حل فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :