روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی ان کی اعلانیہ رضامندی سے ہونی چاہئے، اقوام متحدہ

بدھ 14 نومبر 2018 10:50

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ میانمار میں وسیع پیمانے پر منظم تشدد سے مجبوراً بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی ان کے اعلانیہ رضامندی پر ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزیں کا یہ مطالبہ روہنگیا پناہ گزینوں کی باعزت وطن واپسی کے لئے اصل جگہوں میں سازگار، پائیدار اور پرسکون ماحول نہیں ہونے کے خدشات کے درمیان آیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں فلپو گرانڈی نے کہا کہ پناہ گزینوں کی حوالگی ان کی وطن واپسی کے لئے آزادانہ اور باخبر فیصلے پر منحصر ہے۔