بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک

بدھ 14 نومبر 2018 10:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انتخابا ت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود پر تشدد واقعات رونما ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران بیجاپور میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ مائو نواز باغی ہلاک ہوئے جبکہ سکما میں پولنگ سے واپس لوٹ رہی ٹیم کو بھی مائو باغیوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ضلع بیجاپور کے پامیڑ تھانہ علاقے میں پولیس اور نکسلیوں مائو باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔