کویت کا متحدہ عرب امارات میں روکی گئی 500 ملین ڈالر کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ

بدھ 14 نومبر 2018 10:50

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) کویت نے متحدہ عرب امارات میں روکی گئی5 سو ملین ڈالر کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

الخلیج الجدید کے مطابق کویت کے اٹارنی جنرل نے ایک خط کے ذریعے اپنے اماراتی ہم منصب سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ رقم کی واپسی میں معاونت کریں۔واضح ر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے نومبر 2017ء میں منی لانڈرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کویت کے سرمایہ کار بینک کے 500 ملین ڈالر کی رقم منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔