مکئی کی بہترپیداوارکیلئے کھادوں کا متوازن استعمال ضروری ہے،زرعی ماہرین

بدھ 14 نومبر 2018 11:00

قصور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) مکئی کی بہترپیداوارکیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکارکھادوں کابروقت و مناسب استعمال کریں اور جب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہوجائے تو نائٹروجنی کھادکی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہئیے۔

انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار گوڈی کے موقع پر پودوں کے ساتھ مٹی چڑھاکر کھیلیاں بنادیں تاکہ اسے تیزہوا یا آندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :