کاشتکاروں کوسونف کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 14 نومبر 2018 11:00

قصور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) محکمہ زراعت قصورکے ترجمان کیمطابق کاشتکار ادویاتی پودے سونف کی فصل کی کاشت آج15نومبر تک مکمل کرلیں‘ سونف کے پودے کی بروقت کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرکے بھرپورمنافع حاصل کیاجاسکتاہے اور سونف کا پوداہرقسم کی زمین میں بویا جاسکتاہے لیکن زرخیز چکنی مٹی اس کی کاشت کیلئے زیادہ موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کیمطابق سونف کی فصل کی کاشت سے قبل 3 یا4 مرتبہ ہل چلاکر زمین نرم اور ہموارکرلیں اورفصل کو لائنوں میں کاشت کی صورت میں رائونی کے بعد 2دفعہ ہل چلائیں جبکہ 3 تا4 ٹرالی فی ایکڑ گوبرکی کھاد ڈالنے سے 25 فیصد تک پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگائو مکمل ہونے کے بعد جب پودے 5 تا6 انچ لمبے ہوجائیں تو پہلا پانی لگادیں جبکہ چھٹے سے کاشت کی صورت میں چھٹا دیکر بارہیرویاترپھالی پھیرنے کے بعد ہلکاساسہاگہ دیں اورپھر پانی لگادیں۔

متعلقہ عنوان :