موسم سرماکے چارے کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 14 نومبر 2018 11:00

قصور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) مویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے موسم سرماکے چارے کی کاشت آج 15نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ماہرین زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہاگیاہے کہ وہ ربیع کے سبزچارے کی کاشت کا عمل بروقت مکمل کرلیں تاکہ موسم سرما کے دوران مویشیوں و جانوروں کیلئے سبزچارے کی قلت کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زرخیز زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے‘معیاری سبزچارے کی فراہمی مویشیوں کی صحت اور پیداوار میں اضافے کی بھی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزچارے کی کاشت کیلئے 6سے 8کلوگرام معیاری و صاف ستھرا بیج استعمال کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :