جاپانی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی

بدھ 14 نومبر 2018 11:12

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) جاپان کی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز تیزی پر ہوا جس کی وجہ چین امریکا تجارتی مذاکرات اور برطانیہ کا یورپی یونین سے ایگزٹ ڈیل کے لیے مسودے کا اعلان ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 111.27 پوائنٹ (0.51 فیصد) بڑھ کر 21921.79 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 9.19 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 1647.64 پوائنٹ رہا۔