مسجد الحرام میں نماز مغرب میں 18 منٹ کی تاخیر ہونے پر متبادل امام طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ نومبر 11:20

مسجد الحرام میں نماز مغرب میں 18 منٹ کی تاخیر ہونے پر متبادل امام طلب
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2018ء) :مسجد الحرام میں گذشتہ روز مغرب کی نماز میں 18 منٹ کی تاخیر ہوئی جس پر متبادل امام کو طلب کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسجد الحرام میں مغرب کی نماز 18 منٹ تاخیر سے شروع کی گئی۔ مغرب کی نماز پڑھانے کے لیے مقررہ امام تاخیر سے پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

مؤذن ان کے انتظار میں رہے۔ نماز میں تاخیر کے باعث ہر طرف ہلچل مچ گئی۔ زائرین کے حلقوں میں اس حوالے سے مختلف کہانیاں گردش کرنے لگیں، کہا گیا کہ مقررہ امام اچانک بیمار ہوجانے کے باعث مسجد الحرام نہیں پہنچ سکے۔ اس پر انتظامیہ کے عہدیداران نے متبادل امام کو رابطہ کر کے طلب کیا ، جس کے بعد نماز مغرب کی ادائیگی کے لیے جماعت کھڑی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :