فرانس کی یورپی فوج تشکیل دینے کی تجویزقابل رحم،پہلے گھر کی خبرلیں،ٹرمپ

صدرماکروں کی مذکورہ تجویز کی فرانس کے صرف 25فیصد لوگوں نے حمایت کی ہے،امریکی صدر

بدھ 14 نومبر 2018 12:05

فرانس کی یورپی فوج تشکیل دینے کی تجویزقابل رحم،پہلے گھر کی خبرلیں،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) فرانسیسی صدر آزاد یورپی فوج تشکیل دینے کی تجویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہ انداز دیگر کہا ہے کہ انھیں پہلے اپنے گھر کی خبر لینی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان مین کہاکہ فرانسیسی صدر نے ایک اور موضوع پر مباحثے کے لیے یورپی فوج کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ عمانو ایل ماکروں کی اس تجویز کی فرانس میں بہت تھوڑے لوگوں نے حمایت کی ہے جن کی تعدادصرف 25فیصد بنتی ہے۔ ویسے فرانس سے زیادہ کوئی اور ملک قوم پرست نہیں ہے۔فرانس کے لوگ بہت قابل فخر ہیں اور وہ درست طور پر ایسے ہیں۔فرانس کو ایک مرتبہ پھر عظیم تر بنائیے۔فرانسیسی صدر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ یورپی اقوام کو چین ، روس اور حتیٰ کہ امریکا سے دفاع کے لیے اپنی فوج تشکیل دینی چاہیے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی اقوام کو کوئی نئی فوج بنانے سے پہلے نیٹو میں اپنے حصے کی رقوم دینی چاہییں اور اپنے حصے کا مالی بوجھ بٹانا چاہیے۔