Live Updates

عثمان بزدار کے ایک جواب نے بڑے بڑوں کی بولتی بند کر دی

میرے اور چوہدری سرور کے درمیان کوئی اختلافات نہیں میں تو روز شام کو گورنر ہاؤس جاتا ہوں، میں اور چوہدری سرور اکھٹے واک کرتے ہیں۔ عثمان بزدار کا صحافیوں کو جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 11:49

عثمان بزدار کے ایک جواب نے بڑے بڑوں کی بولتی بند کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر 2018ء) عثمان بزدار کے ایک جواب نے بڑے بڑوں کی بولتی بند کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین کے مابین ایک ملاقات ہوئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس ملاقات میں طارق بشیرچیمہ بھی موجود تھے۔چوہدری پرویز الہٰی اور طارق بشیرچیمہ کی طرف سے جہانگیر ترین کو کہا جاتا ہے کہ آپ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں وہ آپ کے وزیر اعلی پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی کہ شاید گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان کوئی اختلافات ہیں۔تاہم دونوں رہنماؤں نے کسی بھی قسم کی اختلافات کی تردید کی ہے اور چوہدری سرور نے بھی تمام طاقت کا محور عثمان بزدار کو قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم وزیر اعلیٰپنجاب عثمان بزدار نے کچھ روز قبل کچھ صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

اسی متلق معروف صحافی رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ جب ملاقات میں پرویز الہیٰ اور گورنر سندھ کے درمیان جاری جٹوں اور آرائیوں کی جنگ کے بارے میں مزید سوالات کیے تو بزدار صاحب کو کہنا پڑ گیا کہ جناب میں تو شام کی واک گورنر ہاؤس میں کرتا ہوں۔گورنر سے بھی وہیں ملاقات ہو جاتی ہیں اور اکھٹے واک بھی کر لیتے ہیں۔جس پر حامد میر اچھل پڑے اور کہا اوہ واقعی؟ یہ تو بہت بڑی بات ہے۔

۔خیال رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماجہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی تھی جس میں کچھ ایسی باتیں کی گئی کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہونے لگ گیا کہ تحریک انصاف تقسیم ہو رہی ہے یا وزیر اعلیٰ کے پاس تمام اختیارات نہیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات