افریقہ کے دو تہائی شہر ماحولیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کی زد میں، نئی دہلی، ممبئی، میکسیکو سٹی اور کراچی ’’ہائی رسک‘‘پر ہیں، تجزیاتی رپورٹ

بدھ 14 نومبر 2018 12:26

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) افریقہ کے دو تہائی شہر ماحولیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کی زد میں ہیں۔فرانس میں اقوام متحدہ کی معاونت مین ماحولیاتی تبدیلیوں پر ہونے والے ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق افریقہ کے دو تہائی شہر ماحولیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کی زد میں ہیں جن میں سے تین شہروں کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ناقص انفراسٹکچر کی وجہ سے انتہائی خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار دنیا کے 100بڑے شہروں میں سے 86افریقہ میں ہیں۔سنٹرل افریقن ریپبلک کا شہر بنگوئی،لائبیریا کا شہر مونروویا اور کانگو کا شہر بوجی مایی انتہائی خطرات کی زد میں ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سیلاب ،بارشوں اور موسمیاتی شدت کی وجہ سے شہروں کی معشیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ نئی دہلی،ممبئی،میکسیکو سٹی اور کراچی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اپنی آبادیوں اور معشیتوں کو نقصان پہنچانے کے ’’ہائی رسک‘‘پر ہیں۔