نامور ہدایتکار پرویز ملک کی 10ویں برسی 18نومبر کو منائی جائے گی

بدھ 14 نومبر 2018 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز ملک کی 10ویں برسی 18نومبر کو منائی جائے گی ۔پرویز ملک 1937 میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے امریکہ سے ڈائریکشن پروڈکشن کا کورس کیا اوربطور ہدایت کارفلم ہیرا اور پتھر بنائی۔

(جاری ہے)

ا س فلم کی کامیابی کے بعددوسری ارمان بنائی ۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 25 کے قریب فلموں کی ڈائریکشن دی۔ان کی مشہور فلموں میں ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان، دوراہا ،تلاش، قربانی ،پہچان، غریبوں کا بادشاہ اور دیگر شامل ہیں ۔پرویز ملک 18نومبر 2008 کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :