روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 12:56

روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناوالنی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ وہ یورپی عدالت برائے انصاف میں اپنے مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں اسٹراسبرگ جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو حکام نے انہیں دستاویزات پیش کر دیں، جن میں ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ممکنہ طور پر ان پر اس پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ناوالنی حالیہ چند برسوں کے دوران ملکی حکمرانوں کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی کال دیتے رہے ہیں جس کے جواب میں انہیں کئی بار جیل بھی بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :