ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا،ایف بی آئی

2017میں ایسے واقعات کی تعداد سات ہزار ایک سو پچہتر،2016 میں یہ تعداد چھ ہزار ایک سو اکیس تھی،رپورٹ

بدھ 14 نومبر 2018 12:58

ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا،ایف بی آئی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہاہے کہ صدر ڈونلد ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سال میں نفرت پر مبنی جرائم میں سترہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی حکومت اس رجحان کے سدباب کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ2017میں ایسے واقعات کی تعداد سات ہزار ایک سو پچہتر رہی جبکہ 2016 میں یہ تعداد چھ ہزار ایک سو اکیس تھی۔ اس ادارے نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس رجحان کے سدباب کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :