انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس 25 نومبر کو ہوگا

منور حسین شیخ انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

بدھ 14 نومبر 2018 13:09

انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس 25 نومبر کو ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس 25 نومبر کو میانمار میں ہوگا جس کی صدارت قطر سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر مبارک الحیات کریںگے۔ اجلاس میں 55 ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سنوکر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں منور حسین شیخ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :