عالمی چمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا

بدھ 14 نومبر 2018 13:13

عالمی چمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ..
کوئنز لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) عالمی چمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 17 نومبر کو کوئنز لینڈ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پروٹیز نے کینگروز کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :