فلم’’بھارت‘‘میں کترینہ کیف کا کردار بڑھا دیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 13:23

فلم’’بھارت‘‘میں کترینہ کیف کا کردار بڑھا دیا گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) فلم’’بھارت‘‘میں کترینہ کیف کا کردار بڑھا دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل کترینہ کیف کا کردار مخصوص تھا۔تاہم ہدایتکا ر علی عباس نے کترینہ کیف کا کردار بڑھا دیا اورمزیدڈائیلاگ،کام اور ڈرامہ اداکارہ کے کردار میں شامل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم’’بھارت‘‘ میں اداکارہ کترینہ کیف دیگر فلموں کی نسبت بڑے پیمانے کا کردار اداکر رہی ہیں۔واضح رہے کترینہ کیف سے قبل فلم’’بھارت‘‘میں اس کردار کی پہلے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پیشکش کی گئی تھی تاہم انھوں نے امریکا میں اپنی شوبز مصروفیات کی بناء پر فلم میں کام سے انکار کر دیا۔ پریانکا کے فلم چھوڑنے کے بعد کترینہ کو لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :