’براہمسترا‘‘ سلسلے کی پہلی فلم آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گی

بدھ 14 نومبر 2018 13:34

’براہمسترا‘‘ سلسلے کی پہلی فلم آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’براہمسترا‘‘ سلسلے کی پہلی فلم آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے ٹویٹر پر اپنی کمپنی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’’براہمسترا‘‘ سلسلے کی پہلی فلم کی ریلیز کی تاریخ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا پہلا حصہ آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گا۔ فلم کی ہدایت کاری ایان مکھرجی نے دی ہے جبکہ فلم میں اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔