مکران کے ساحل پر گیس کے بڑے ذخائر دریافت

حالیہ اوشیونوگرافی سروے میں بڑے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں، معدنیات کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں. جنرل زبیر محمود حیات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 نومبر 2018 12:42

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 نومبر۔2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے انکشاف کیا ہے کہ مکران کے ساحل پر گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں. کراچی میں منعقدہ فیوچرز کانفرس جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ ایک یورپی سروے کے مطابق پاکستانی دنیا کے عقلمند ترین افراد میں چوتھے نمبر پر ہیں، ملک میں معدنیات کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں.

تقریر کے بعد سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں آنے والے کل کے بجائے گزرے ہوئے کل میں امن کے خواہاں رہے ہیں، لیکن صرف پاکستان افغانستان میں امن نہیں لا سکتا.

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مکران کے ساحل پر حالیہ اوشیونوگرافی سروے میں بڑے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان 2030 ءمیں صرف نیوکلیئر توانائی سے 8800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا.

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک کی ترقی کا زینہ ہے اور بڑی تعداد میں فیس بک، واٹس ایپ اور ٹیوٹر کے استعمال کی بنیاد پر ملک ای کامرس میں بہت تیزی سے ترقی کی راہ بنا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ شیل آئل کے ذخائر کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر ہے جبکہ ملک میں معدنیا ت کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں. تقریر کے بعد سوالوں کے جواب میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ انہوں نے اپنی 43سالہ سروس میں کبھی بھی افغانستان کے لیے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا لفظ نہیں سنا.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں آنے والے کل کے بجائے گزرے ہوئے کل میں امن کے خواہاں رہے ہیں، لیکن صرف پاکستان افغانستان میں امن نہیں لا سکتا. چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ پاکستان 2030 ءمیں صرف نیوکلیئر توانائی سے 8800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا.